top of page

حضورآباد ایریا ہاسپٹل میں SNCU 9 پوسٹ

ree

کریم نگر ۔ اے بی نیوز اردو


ضلع عہدیدار برائے صحت و طبابت ڈاکٹر جویریا کی اطلاع کے بموجب ضلع کلکٹر آر وی کرنن کے ہدایات پر نیشنل ہیلتھ مشن کے تحت حضورآباد ایریا ہاسپٹل میں SNCU میں کنٹراکٹ اساس پر پیڈیاٹریشن ( 2 پوسٹ) اور اسٹاف نرس کے 6 پوسٹ کو پر کرنے بتاریخ 22 فروری 2023 صبح 9 بجے تا 11 بجے تک ضلع کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں واک ان انٹرویو کا انعقاد کیا جارہاہے ۔ پیڈیاٹریشن کیلئے ایم ڈی /ڈی سی ایچ / ڈی این بی یا ایم ڈی / ڈپلوما /ڈی این بی یا ایم بی بی ایس کامیاب نیونیٹل کئیر تجربہ رکھنے والے امیدوار اور اسٹاف نرس کیلئے بی ایس سی یا جی این ایم کامیاب میڈیکل کونسل رجسٹریشن کے حامل افراد اہل قرار دئےگئے ہیں ۔


اس واک ان انٹرویو میں اہل امیدوار اپنے تعلیمی اسنادات کے اصل اور تصدیق شدہ نقل کاپی کے ساتھ راست شرکت کرسکتے ہیں ۔ عہدیدار برائے صحت و طبابت ڈاکٹر جویریا نے اہل و خواہش مند امیدواروں سے اس موقع سے استفادہ کی خواہش کی ۔

 
 
 

Comments


Contact Me

Tel: +91-851 988 2544

info@abnewsurdu.com

  • Whatsapp
  • Instagram
  • YouTube

© 2023 by Phil Steer . Proudly created with Wix.com

Thanks for submitting!

bottom of page