top of page

جھارکھنڈ پبلک سرویس کمیشن کے امتحانات میں نصرت نور کو پہلا مقام

Nusrat Noor first position in Jharkhand Public Service Commission Exams

نئی دہلی _ 12 دسمبر ( اے۔بی نیوزاردو)

نصرت نور نامی نوجوان لڑکی نے جھارکھنڈ پبلک سروس کمیشن (جے پی ایس سی) کے میڈیکل آفیسرس امتحان 2022 کے نتائج میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔آپ کو بتاتے چلیں کہ نصرت نور پہلی مسلم خاتون ہیں جنہوں نے جے پی ایس سی امتحان میں ٹاپ کر کے تاریخ رقم کی ہے۔


نصرت نور کے گھر والوں اور گاؤں کے لوگ اس کامیابی پر بہت خوش ہیں۔ ان کی تعریف کے ساتھ ساتھ کئی لوگوں نے انہیں مبارکباد بھی دی۔ سوشل میڈیا صارفین بھی انہیں اس کامیابی پر مبارکباد دے رہے ہیں

جھارکھنڈ پبلک پبلک سروس کمیشن جو ہندوستانی آئین کے آرٹیکل 315 کے تحت تشکیل دیا گیا ہے۔ یہ 15 نومبر 2000 کو وجود میں آیا۔اس کا بنیادی مقصد سرکاری محکموں میں مختلف جائیدادوں کے لیے منتخب امیدواروں کا مقابلہ جاتی امتحان اور انٹرویو کرنا ہے۔

16 views0 comments

Comments


bottom of page