Excise raids in Jagtial _ Liquor seized from soldiers at two places
جگتیال _ 29 ستمبر ( اے۔بی۔نیوزاردو)
جگتیال آبکاری کے عہدیداروں اور ٹاسک فورس نے جگتیال شہر اور اس کے مضافات میں دو مقامات پر دھاوے کرتے ہوئے فوجیوں کو دی جانے والی شراب کے 86 بوتلیں ضبط کرلیں اور اس سلسلہ میں دو افراد کو گرفتار کرلیا۔
جگتیال اکسائز آفیسر پی سریدھر کی قیادت میں دو ٹیموں نے بیک وقت یہ دھاوے کئے۔ امروتھا ایگرو انڈسٹریز (رائس مل)، سری رامپلی کوڈیمیال منڈل میں مختلف برانڈز کی دفاعی شراب ہر ایک (750) ملی لیٹر سائز میں ضبط کی، ایک شخص کو گرفتار کیا جس کا نام ایم گنگادھر ہے۔
اسی طرح سری ونائکا ٹریڈرز، پرانی پیٹ، جگتیال ٹاؤن نے (21) دفاعی وہسکی کی بوتلیں ضبط کیں جن میں سے ہر ایک 750 ملی لیٹر سائز کی اور (4) ریاست تلنگانہ کی 750 ملی لیٹر سائز کی وہسکی کی بوتلیں ضبط کی گئیں۔ اور پربھاکر نامی شخص کو گرفتار کرلیا ۔ اکسائز آفیسر سریدھر نے بتایا کہ فوج میں استعمال ہونے والی شراب کو دوسرے افراد استعمال نہیں کرسکتے۔اور جو شراب کی بوتلیں ضبط کی گئیں وہ صرف کرناٹک میں استعمال میں کی جا سکتی ہیں اسے دوسری ریاستوں میں منتقل کرنا غیر قانونی ہے اس لئے دونوں ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے
Comentarios