top of page

جگتیال بس اسٹینڈ کے سامنے خوفناک سڑک حادثہ

Horrific road accident in front of Jagtial bus stand

تلنگانہ کے جگتیال شہر میں اتوار کی صبح خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں دو نوجوانوں کی موٹر سائیکل پر کنٹرول کھونے اور ڈیوائیڈر سے ٹکرانے سے موت ہو گئی۔ یہ حادثہ جگتیال کے نئے بس اسٹینڈ کے سامنے کی سڑک پر پیش آیا ۔


سڑک پر ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوانوں میں ایک نوجوان کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ ایک اور نوجوان کو 108 گاڑی میں ہاسپٹل لے جایا گیا اور وہ دم توڑ گیا۔


بتایا گیا ہے کہ ایک نوجوان کا تعلق ملیال گاوں سے تھا جس کی شناخت گنگادھر طالب علم کے طور پر ہوئی جس کی موقع پر ہی موت ہوگئی دوسرا نوجوان کرپا نند ملیال منڈل کے اوگولا پور گاؤں کا رہنے والا تھا جو ہاسپٹل لے جانے کے بعد موت ہوگئی۔

یہ واقعہ جگتیال کے نئے بس اسٹینڈ پر اس وقت پیش آیا جب دو دوست کام کے لیے دو پہیہ گاڑی پر جگتیال آئے۔

91 views0 comments

Comments


bottom of page