top of page

جنگاوں میں گروپ ون امتحانات کے انعقاد کا جائزہ اجلاس۔

Review meeting on the conduct of group one exams in Jangaon


جنگاؤں 23 ستمبر (اے۔بی۔نیوز اردو )

۔آئندہ ماہ 16 اکتوبر کو ہونے والے گروپ ون سرویسز کے تحریری امتحان کے لیے درکار تمام ضروری اقدامات کرنے کی ضلع کلکٹر جنگاؤں مسٹر سی ایچ شوا لنگیا نے متعلقہ حکام کو ہدایات دی۔ وہ آج اس ضمن میں منعقدہ ایک جائزہ اجلاس کو مخاطب کر رہے تھے جس میں ایڈیشنل کلکٹر محمد عبدالحمید،ڈپٹی کمشنر آف پولیس سیتارام،اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس دیوندر ریڈی ،آر ڈی او جنگاؤں مدھو موہن ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر رامو،کمشنر بلدیہ رجتا اور دوسرے عہدیدار بھی شریک تھے۔ضلع کلکٹر نے بتایا کہ جنگاوں ضلع میں 16 اکتوبر کو منعقد ہونے والے گروپ ون امتحانات کے لیے 14 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں زائد از تین 3ہزار امیدواروں کی شرکت متوقع ہے. نیز اس ضمن میں امتحانی مراکز۔کی نشاندہی امتحان میں شرکت کرنے والے امیدواروں کے آمدورفت کے لیے آر ٹی سی کی خصوصی بسوں کو بھی چلانے کا ضلع کلکٹر مسٹر سی ایچ شوا لنگیا نے اعلان  کیا۔

5 views0 comments

Comments


bottom of page