top of page

جنگاؤں میں تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن کا قیام۔ محمد مسیح الرحمان صدر، محمد عبدالصمد جنرل سکر



جنگاؤں 24 ستمبر(اے۔بی۔نیوز اردو)

ضلع جنگاؤں کے اُردو شعبہ صحافت  مختلف اخبارات و ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے اپنے مفادات کے تحفظ اور مسائل کی یکسوئی کے لیے جناب محمد عبدالماجد سابقہ رکن پریس کونسل آف انڈیا کی ہدایت پر اپنے آپ کو تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن سے وابستگی اختیار کرتے ہوئے ضلع سطح کی شاخ کا قیام عمل میں لایا۔اس موقع پر انہوں نے انڈین جرنلسٹ یونین کے سابقہ قومی سیکریٹری ابو محمد معین اطہر عثمانی کی سرکردگی میں آج منعقدہ تنظیمی اجلاس کے دوران متفقہ طور پر جناب الحاج محمد مسیح الرحمن ذاکر پٹیل نمائندہ ٹی ٹی وی جنگاؤں کو صدر تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن ،محمد عبدالصمد نمائندہ آداب تلنگانہ اسٹیشن گھن پور کو جنرل سیکریٹری،محمد ظہیر الدین عظیم نمائندہ اعتماد ،محمد دستگیر میٹرو چینل کو نائب صدور ،جوائنٹ سیکریٹری کی حیثیت سے محمد سراج رہنمائے دکن،محمد سمیر احمد خان ،اور خازن کے طور پر محمد مطہر ذیشان اعتماد ٹی وی وی کو بھی متفقہ طور پر چن لیا گیا ہے،نیز محمد ریاض،محمد یعقوب پاشا ،محمد عمران سید امتیاز احمد ،محمد عبدالسلیم،اور محمد امجد حسین کو اتفاق رائے سے ارکان عاملہ نامزد کیا گیا۔اجلاس میں حلقہ اسمبلی جنگاؤں،پالا کرتی،اور اسٹیشن گھن پور کے مختلف منڈلوں میں بر سرِ خدمت اردو صحافیوں نے شرکت کی۔ جناب الحاج محمد مسیح الرحمن ذاکر پٹیل،صدر تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن ضلع جنگاوں نے اس موقع پر اپنے خطاب میں ضلع میں اردو صحافیوں کو درپیش مختلف مسائل کی بروقت ایکسوئی کے لیے انتھک جدوجہد کرنے کا عزم ظاہر کیا۔قبل ازیں انتخابی مبصر ابو محمد معین اطہر عثمانی پرنسپل کرسپانڈنٹ ضلع جنگاؤں نے تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن کے قیام کے اغراض و مقاصد اور اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ 

13 views0 comments

Comments


bottom of page