A three-year-old girl revealed the secret of her mother's death
حیدرآباد _ 25 ،ستمبر ( اے۔بی نیوزاردو)
دادا اور دادی نے ماں کے ہاتھ پیر مضبوطی سے پکڑے اور پاپا نے ماں کا گلا دبا، ایک تین سالہ ماہی اپنے نانا کے ساتھ پولیس اسٹیشن پہنچ کر اپنی ماں کے قتل کی شکایت درج کرائی۔یہ واقعہ آندھراپردیش کے کاکیناڈا میں پیش آیا۔جہاں ایک شوہر نے بیوی پر شک کرتے ہوئے اپنے ماں باپ کی مدد سے بیوی کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا اور اسے طبی موت قرار دیتے ہوئے بچنے کی کوشش کی۔لیکن اس کی تین سالہ بیٹی نے اس کا بھانڈا پھوڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق اڈیشہ کے عمر کوٹ سمیتی گاؤں کے مانک گھوشکا کی شادی سات سال قبل کارگاؤں گاؤں کی لپیکا منڈل (22) سے ہوئی تھی۔ شادی کے بعد وہ دونوں روزگار کے لیے آندھراپردیش کے کاکیناڈا منتقل ہوگئے۔ ان کے ہاں ماہی کی پیدائش تین سال قبل ہوئی تھی لڑکی کا رنگ کافی پھیکا تھا ۔ مانک کو لپیکا پر شبہ تھا کہ اس کی بیٹی کالی ہے۔ اس معاملے پر ان کے درمیان کئی بار جھگڑے بھی ہوئے۔ اس سال کے آغاز میں ان دونوں کے درمیان لڑائی ہوئی اور لپیکا اپنے میکہ چلی گئی
جون میں دونوں خاندانوں نے بات چیت کرتے ہوئے لپیکا کو کاکیناڈا بھیج دیا۔ اس ماہ کی 18 تاریخ کو لپیکا کو بے ہوشی کے عالم میں مانک اپنے دوستوں کی مدد سے اسے ایمبولینس میں ہسپتال لے گیا۔ ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دیا ۔ ہسپتال کے عملے کو اس کی گردن پر زخم کے نشان ملے۔اور انھوں نے کاکیناڈا پولیس کو اطلاع دی ۔ چنانچہ پولیس نے مشتبہ موت کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ پوسٹ مارٹم کرایا گیا اور آخری رسومات مکمل ہو گئیں۔ لپیکا کے والدین بھی کاکیناڈا پہنچ گئے اور بیٹی کی آخری رسومات میں شرکت کے بعد نواسی کو اپنے ساتھ گاوں لے گئے ۔اس موقع پر تین سال ماہی نے اس کی ماں کی موت کا راز اپنے نانا کے سامنے کھول دیا۔جس پر اس کے نانا اسے پولیس اسٹیشن لے گئے جہاں لڑکی نے تمام تفصیلات بیان کی جس پر پولیس نے شوہر مانک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
Comentários