تلنگانہ کے کاماریڈی اور آصف آباد میں 2 نئے میڈیکل کالجس کو منظوری
- Humera Amreen
- Apr 9, 2023
- 1 min read

نیشنل میڈیکل کمیشن نے آنے والے تعلیمی سال 2023-24 کے لئے کاماریڈی اور کومرم بھیم آصف آباد میں دو نئے میڈیکل کالج شروع کرنے کی منظوری دی ہے۔ ملک میں طبی تعلیم کی ریگولیٹری اتھارٹی نے کاماریڈی اور آصف آباد دونوں ہی میں 100-100 ایم بی بی ایس کی سیٹوں کی منظوری دی ہے۔ مجموعی طور پر ریاستی حکومت 9 میڈیکل کالج بنا رہی ہے اور اِس میں سے نیشنل میڈیکل کمیشن نے کَل دو کو منظوری دے دی ہے۔ ریاست کے وزیر صحت ٹی ہریش راﺅ نے بتایا کہ آروگیہ تلنگانہ کی حقیقی روح پر عمل کرتے ہوئے حفظان صحت کی سہولیات اب دیہی علاقوں میں بھی مزید مستحکم ہوں گی۔
Comments