top of page

تلنگانہ کے نظام آباد سے تعلق رکھنے والے باکسر حسام الدین کو نیشنل گیمس میں گولڈ میڈل

Boxer Hisamuddin from Nizamabad, Telangana won gold medal in National Games

نظام آباد _ 14 اکتوبر ( اے۔بی۔نیوزاردو)

تلنگانہ کے نظام آباد شہر سے تعلق رکھنے والے باکسنگ چیمپئن حسام الدین نے ایک اور کارنامہ انجام دیا ہے انھوں نے پہلی بار نیشنل گیمس میں حصہ لیا اور طلائی تمغہ جیتا۔ فوج میں صوبیدار کے عہدے پر فائز اس نوجوان باکسر نے گجرات میں منعقدہ 36ویں نیشنل گیمس میں حصہ لیا۔ اور باکسنگ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ واضح رہے کہ انہوں نے اگست کے پہلے ہفتے میں منعقدہ کامن ویلتھ گیمس میں کانسہ کا تمغہ جیتا تھا۔


باکسنگ ٹرینر شمیم الدین کے بیٹے حسام الدین نے 15 سال سے بھی کم عمر سے ہی باکسنگ کی تربیت شروع کی۔ وہ جونیئر باکسنگ میں قومی سطح کئی تمغوں کو حاصل کیا ۔ 2015 میں، انھوں نے کوریا میں منعقدہ 6ویں بین الاقوامی ملٹری گیمز میں کانسہ کا تمغہ جیتا تھا۔ گزشتہ سات سالوں میں انھوں نے مختلف مقابلوں میں دو گولڈ، چھ سلور اور چھ کانسہ کے تمغے جیتے ہیں۔

0 views0 comments

Comments


bottom of page