تلنگانہ کے ان اضلاع میں 12 نومبر کو دوسرے ہفتہ کی چھٹی منسوخ
- Humera Amreen
- Nov 9, 2022
- 1 min read
2nd week holiday canceled on November 12 in these districts of Telangana

حیدرآباد_ 9 نومبر ( اے۔بی۔نیوزاردو)
تلنگانہ حکومت نے اس مہینے کی 12 تاریخ کو دوسرے ہفتہ کی چھٹی منسوخ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ یہ ریاست بھر میں لاگو نہیں ہوگا. یہ صرف حیدرآباد-سکندرآباد کے ساتھ رنگا ریڈی، میڑچل اور ملکاجگیری اضلاع کے سرکاری دفاتر، اسکولوں اور کالجوں پر لاگو ہے۔ عام طور پر دوسرے ہفتہ کو ریاست میں سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں میں چھٹی ہوتی ہے۔ لیکن، گنیش وسرجن منانے کے لیے 9 ستمبر کو عام تعطیل دی گئی تھی تاہم حکومت نے اس مہینے کی 12 تاریخ کو دوسرے ہفتہ کو کام کے دن کے طور پر منانے کی ہدایت دی ہے ۔ چیف سکریٹری سومیش کمار نے منگل کو اس سلسلے میں احکامات جاری کئے
Comments