Heavy rain for the next three days in these 13 districts of Telangana
حیدرآباد _ 20 اکتوبر ( اے۔بی۔نیوزاردو)
انڈمان سمندر میں ہوا کے دباؤ مضبوط ہوتا جارہا ہے۔ حیدرآباد میٹرولوجیکل سنٹر نے بتایا کہ اس کے نتیجہ میں ریاست کے کئی اضلاع میں درمیانی سے بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔ خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤ چند گھنٹوں میں مضبوط ہو جائے گا اور رواں ماہ کی 22 تاریخ تک یہ مضبوط ہو کر سمندری طوفان کی شکل اختیار کر لے گا۔
اس کی وجہ سے نلگنڈہ، ناگرکرنول، یادادری بھونگیر، میدک، میڑچل ، سدی پیٹ، نظام آباد، کاماریڈی، سرسلہ، سوریا پیٹ، محبوب نگر، حیدرآباد اور رنگاریڈی اضلاع میں درمیانی سے بھاری بارش متوقع ہے
Comments