top of page

تلنگانہ کاغذ نگراقلیتی گروکل اسکول میں کھانا کھانے کے بعد 52 طلباء متاثر

52 students infected after consuming food in Telangana's Kajagar Nagarkaliti Gurukal School

ree

حیدرآباد:

ریاست تلنگانہ کومرم بھیم آصف آباد ضلع کے کاغذنگر میں اقلیتی گروکل اسکول میں کھانا کھانے کے بعد52 طلباء بیمار ہوگئے۔ان تمام کو علاج کے لئےہاسپٹل میں داخل کروایاگیا۔ضلع مجسٹریٹ عادل آباد پربھاکر ریڈی نے بتایاکہ گذشتہ شب کاغذنگر مائناریٹی بوائز ہاسٹل گروکل کے 27طلبا نے الٹیوں اورمتلی کی شکایت کی۔اس معاملہ میں تفصیلی جانچ کے احکام جاری کردیئے گئے ہیں اوراس معاملہ کی جانچ جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب باورچی نے اسٹاف کی کمی کے سبب پکوان سے پہلے اس میں استعمال ہونے والی اشیا اورچاول کو دھونے سے گریز کیا گیا۔ سرکاری طورپر27 طلباء کے متاثرہونے کی توثیق کی گئی ہے جبکہ غیرسرکاری اطلاعات کے مطابق طلباء کی تعداد 52 ہے۔

 
 
 

Comments


Contact Me

Tel: +91-851 988 2544

info@abnewsurdu.com

  • Whatsapp
  • Instagram
  • YouTube

© 2023 by Phil Steer . Proudly created with Wix.com

Thanks for submitting!

bottom of page