تلنگانہ۔ پولیس کی پٹرولنگ گاڑی کی چوری
- Humera Amreen
- Dec 15, 2022
- 1 min read
Telangana. Theft of a police patrol car

سوریہ پیٹ:(اے۔بی نیوزاردو)
ریاست تلنگانہ کے ضلع سوریہ پیٹ میں چوری کی عجیب وغریب واردات پیش آئی۔ مستقرسوریہ پیٹ کے نیو بس اسٹانڈ کے پاس کھڑی کی گئی پولیس کی پٹرولنگ گاڑی کی چوری کرلی گئی۔ باوثوق ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق جمعرات کی صبح نیشنل ہائی وے پر دو بغیرنمبرپلیٹ ی گاڑیوں کے گشت کرنے کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس بس اسٹیشن کے پاس پہنچی۔ وہ تحقیقات میں مصروف تھے کہ اس دوران چوروں نے پولیس کی گاڑی کی ہی چوری کرلی
Comments