top of page

تلنگانہ میں گروپ 1 امتحان لکھنے والے امیدواروں کے لئے ایک اہم اطلاع

An Important Notice for Candidates Writing Group 1 Exam in Telangana

ree

حیدرآباد _ 9 اکتوبر ( اے۔بی۔نیوزاردو)

تلنگانہ میں گروپ 1 کے پریلمس امتحان 16 اکتوبر کو ہوں گے۔ ٹی ایس پی ایس سی کے عہدیداروں نے امیدواروں کو ایک اہم اطلاع دی ہے جس کے مطابق آج سے امیدوار اپنے ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں 16 اکتوبر تک امتحان شروع ہونے سے قبل تک ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے https://www.tspsc.gov.in/ سےہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کریں۔ 503 جائیدادوں کے لیے کل 3 لاکھ 80 ہزار 202 امیدواروں نے درخواست داخل کی ہے ۔ چونکہ ڈپٹی کلکٹر اور ڈی ایس پی کی سطح کی پوسٹیں ہیں، گروپ 1 کے لیے درخواستوں کا سیلاب جاری ہے۔ ہر پوسٹ کے لیے اوسطاً 756 لوگ مقابلہ کر رہے ہیں

ٹی ایس پی ایس سی نے کہا کہ جنوری یا فروری میں گروپ 1 مین امتحان منعقد کرنے کا امکان ہے۔ گروپ 1 میں 503 پوسٹوں میں سے 225 خواتین کے لیے مخصوص ہیں۔ جب کہ 1,51,192 امیدواروں نے اس کے لیے درخواست دی، ہر ایک پوسٹ کے لیے اوسطاً 672 لوگ مقابلہ کر رہے ہیں۔ معذوروں کے زمرے میں 24 جائیدادوں کے لیے 6105 افراد نے درخواستیں دی ہیں، ہر ایک پوسٹ کے لیے 254 افراد مقابلہ کر رہے ہیں۔ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد یہ پہلا گروپ-1 بھرتی نوٹیفکیشن ہے۔

 
 
 

Comments


Contact Me

Tel: +91-851 988 2544

info@abnewsurdu.com

  • Whatsapp
  • Instagram
  • YouTube

© 2023 by Phil Steer . Proudly created with Wix.com

Thanks for submitting!

bottom of page