Passport Seva Kendra will work every week for Police Clearance Certificate in Telangana
حیدرآباد۔6 ستمبر (پریس نوٹ ) تلنگانہ کے پاسپورٹ سیوا کیندروں میں پولیس کلیرنس سرٹیفکیٹ کی درخواستوں کے تعلق سے اپائنٹمنٹ کی مدت کو کم کرنے کے منصوبہ کے تحت حکام نے ہر ہفتہ کو صرف پولیس کلیرنس سرٹیفیٹ کی درخواستوں کی یکسوئی کا ہی منصوبہ بنایا ہے ۔
ریجنل پاسپورٹ آفس حیدر آباد کے مطابق حیدرآباد(امیر پیٹ اور ٹولی چوکی ) نظام آباد میں ایک کریم نگر میں ایک پاسپورٹ سیوا کیندر صرف پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ کی درخواستوں کی یکسوئی کے لئے ہی کام کریں گے۔ پہلے دن 1534 درخواستوں کی یکسوئی کی جاۓ گی ۔ ریجنل پاسپورٹ آ فیسر حیدر آباد ڈی بالیا نے بتایا کہ یومیہ اپاٹمنٹس کی اجرائی کے علاوہ آر پی او کے تحت تمام پاسپورٹ سیوا کیندروں کے لئے آئندہ ہفتہ یعنی 10 ستمبر کے لئے بھی علحدہ اپائنٹس جاری کئے جارہے ہیں ۔ درخواست گزاروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ویب سائٹ www.passportindia.gov.in یا پھر متعلقہ پاسپورٹ سیوا کیندروں سے رجوع ہوتے ہوۓ اپنے سلائس بک کروالیں ۔ درخواست گزاروں کو مطلع کیا گیا کہ پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ کے لئے آن لائن درخواستوں کے عدم ادخال اور پلیکیشن ریفرنس نمبر نہ لانے پر ان پاسپورٹ سیوا کیندروں میں ان کی درخواستوں کی یکسوئی نہیں کی جاۓ گی ۔ امید واروں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ بروکرس یا درمیانی افراد سے پاسپورٹ سے متعلقہ خدمات کے لئے رجوع نہ ہوں ۔
Comments