top of page

تلنگانہ میں نقلی چائے کی پتی، تیل،شیمپو کی فروخت، حیدرآباد میں ٹولی گرفتار

Selling fake tea leaves, oil, shampoo in Telangana, gang arrested in Hyderabad

حیدرآباد: نقلی پروڈکٹس کو اصلی ظاہرکرتے ہوئے فروخت کرنے والی ایک ٹولی کو حیدرآباد کی پولیس نے گرفتارکرلیا۔ ملزمین 28 سالہ گھیوا رام ساکن نمبولی اڈہ کاچیگوڑہ اور21 سالہ ارجنرام ساکن فیل خانہ بیگم بازارکو پولیس نے گرفتارکرلیا۔ ان کے پاس سے ریڈ لیبل ٹی پاوڈر، چکرا گولڈ ٹی پاوڈر، جمنی ٹی پاوڈر، گوڈ نائٹ گوفلیش، تاج محل ٹی پاوڈر، پیراشوٹ ائیل، ہیڈ اینڈ شولڈرشیمپو، باتھ روم کلینرلیزال کی ضبطی عمل میں آئی۔ ضبط شدہ مال کی لاگت 6 لاکھ 74 ہزار966 روپئے بتائی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ان دونوں نے گجرات کے احمد آباد کے سالدارام سے نقلی اشیاء خرید کرشہرمیں فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا۔ ملزمین نقلی اشیاء یعنی ڈوپلیکیٹ پروڈکٹس گجرات سے خرید کرتلنگانہ کے مختلف اضلاع کے اسٹورس پراصلی ظاہرکرتے ہوئے فروخت کررہے تھے، ملزمین سادہ لوح صارفین کو دھوکہ دے رہے تھے اور غیر قانونی طریقے سے آسانی سے رقم حاصل کر رہے تھے۔

56 views0 comments

Comments


bottom of page