Great news for those working in medical education in Telangana
حیدرآباد _ 13 ستمبر
تلنگانہ قانون ساز اسمبلی نے منگل کو تلنگانہ پبلک ایمپلائمنٹ سپر اینویشن ترمیمی بل کو منظوری دے دی۔ اس بل کو وزیر صحت ہریش راؤ نے ایوان میں پیش کیا، ارکان نے اسے منظوری دی۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے کہا کہ ریاستی حکومت نے میڈیکل ایجوکیشن میں کام کرنے والے پروفیسروں، ایسوسی ایٹ پروفیسروں اور اسسٹنٹ پروفیسروں کی سبکدوشی کی حدعمر بڑھا کر 65 سال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ا
نہوں نے یاد دلایا کہ ایوان میں قانون بھی بن چکا ہے۔ بعض پروفیسرس کو ٹیچنگ اسپتالوں کے سپرنٹنڈنٹ، بعض پروفیسرس کو میڈیکل پرنسپل، اور بعض پروفیسرس کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ایجوکیشن اور ڈائریکٹوریٹ آف میڈیکل ایجوکیشن کے طور پر تعینات کیا جائے گا۔اس سے قبل جب یہ بل منظور کیا گیا تھا تو صرف پروفیسرس، ایسوسی ایٹ پروفیسرس اور اسسٹنٹ پروفیسرس کے لیے عمر کی حد مقرر کی گئی تھی لیکن آج پرنسپل، سپرنٹنڈنٹ، ایڈیشنل ڈی ایم ای اور ڈی ایم ای کے لیے عمر کی حد کو بل میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ان سب پر عمر کی حد 65 سال لاگو کرتے ہوئے ترمیم کی تجویز دی گئی ہے
Comments