top of page

تلنگانہ میں ملیریا ویکسین کی تیاری

Malaria vaccine development in Telangana

ree

تلنگانہ کے محکمہ انڈسٹریز کے پرنسپل سیکرٹری جیش رنجن نے کہا ہے کہ ریاست تلنگانہ میں جلد ہی ملیریا کی ویکسین تیار کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بات آج صبح حیدرآباد میں منعقدہ جی 20 گلوبل ویکسین ریسرچ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ویکسین ڈبلیو ایچ او سے منظور شدہ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد اس وقت دنیا کی ویکسین کی پیداوار کا ایک تہائی یعنی 9 بلین ویکسین ڈوز تیار کررہاہے اور یہ صلاحیت آئندہ سال تک بڑھ کر 14 بلین ڈوز تک پہنچ جائے گی۔ اس موقع پر انہوں نے غیر ملکی نمائندوں سے اپیل کی کہ وہ ریاست میں قائم جینوم ویلی میں بائیوٹکنالوجی کے مثبت حالات سے فائدہ اٹھائیں۔

 
 
 

Comments


Contact Me

Tel: +91-851 988 2544

info@abnewsurdu.com

  • Whatsapp
  • Instagram
  • YouTube

© 2023 by Phil Steer . Proudly created with Wix.com

Thanks for submitting!

bottom of page