Rahul Gandhi's Bharat Jodu Yatra Enters Telangana
حیدرآباد _ 23 اکتوبر ( اے۔بی۔نیوزاردو)
کانگریس کے سابق صدر و رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی کی بھارت جوڑویاترا تلنگانہ میں داخل ہوگئی۔ جہاں کانگریس کے قائدین اور کارکنوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔راہول گاندھی ،پڑوسی ریاست کرناٹک کے رائچور سے تلنگانہ کے نارائن پیٹ ضلع کے مکتھل حلقہ میں داخل ہوئے جہاں تلنگانہ کانگریس کے صدر ریونت ریڈی، اتم کمار ریڈی، محمد علی شبیر اور کئی قائدین اور کارکنوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ تلنگانہ میں داخل ہونے کے بعد کرناٹک پی سی سی کے صدر شیوکمار نے تلنگانہ کانگریس کے سربراہ ریونت ریڈی کو قومی پرچم سونپا۔
تلنگانہ میں داخل ہونے والے راہول گاندھی کو دیکھنے کے لیے عوام کی بڑی تعداد جمع تھی۔ان کی یاترا پر کافی بہتر عوامی ردعمل دیکھاگیا۔جگہ جگہ ان کا استقبال کیاگیا۔راہول گاندھی دیوالی کے پیش نظر اتوار کے بعد تین دن کا وقفہ لیں گے۔ تلنگانہ میں راہول گاندھی کی یاترا 12 دن تک جاری رہے گی۔12دنوں میں 375کلومیٹرراہل گاندھی پیدل چلیں گے اور7لوک سبھا و17اسمبلی حلقوں کا احاطہ کریں گے۔ بھارت جوڑو یاترا 31 اکتوبر کو حیدرآباد میں داخل ہوگی۔ یکم اور 2 نومبر کو وہ حیدرآباد کے کوکٹ پلی اور بی ایچ ای ایل سے سنگاریڈی ضلع جائیں گے
Comments