top of page

تلنگانہ میں اگلے دو دنوں تک موسلادھار بارش

Heavy rain in Telangana for next two days

حیدرآباد _ 20 ستمبر

محکمہ موسمیات نے ریاست تلنگانہ میں اگلے دو روز تک موسلادھار بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ شمال مغرب اور اس کے ارد گرد مغربی وسطی خلیج بنگال میں ایک کم دباؤ بن گیا ہے۔ اس اثر کی وجہ سے تلنگانہ میں اگلے دو دنوں تک موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے ریاست کے لئے یلو الرٹ جاری کیا ہے نے کہا کہ شمال، شمال مشرقی اور مشرقی اضلاع میں شدید بارش کا امکان ہے۔ حیدرآباد میں ہلکی سے درمیانی بارش ہوگی۔ عوام کو اگلے دو دن چوکنا رہنے کا مشورہ دیا ہے محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر ناگرتنم نے واضح کیا کہ شام اور رات کے وقت مزید بارش کا امکان ہ

ہوا کے کم دباؤ کے زیر اثر منچریال، جگتیال، ملگ، کریم نگر، بھدرادری کتہ گوڈم ، کھمم، محبوب آباد، ورنگل، ہنمکنڈہ، ورنگل، سدی پیٹ، یادادری بھونگیر اور کاماریڈی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔ شمال مشرقی اور مشرقی اضلاع کو الرٹ دیا گیا ہے۔

13 views0 comments

Comments


bottom of page