Heavy rain forecast in Telangana for next 5 days. Red, yellow and orange alert issued for many districts
حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے تلنگانہ میں اگلے پانچ دنوں تک زبردست بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ناگارتنا نے کہا کہ کھمم، محبوب آباد، ورنگل، ہنمکنڈہ اور جنگاوںاضلاع میں منگل سے چہارشنبہ تک موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔اس سلسلے میں بعض اضلاع کیلئے ریڈ الرٹ، ایلو اورآرینج الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کریم نگر، پیدااپلی، ملوگ، بھدرادری کتہ گوڑم، سدی پیٹ اور کاماریڈی اضلاع میں بہت زیادہ بارش کا امکان ہے۔ عادل آباد، آصف آباد، منچیریال، نرمل، نظام آباد، جگتیال، راجنا سرسلہ، بھوپال پلی، یادادری بھونگیر، رنگاریڈی، میڈچل، ملکاجگیری، سنگاریڈی میدک اضلاع کیلئے ایلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔چہا رشنبہ سے جمعرات تک آصف آباد، نظام آباد، کتہ گوڑم، کھمم، یادادری بھونگیر، وقارآباد، سنگاریڈی، میدک، کاماریڈی اضلاع میں موسلادھار بارش، عادل آباد، منچریالہ نرمل، جگتیال، راجنا سرسلہ، کریم نگر، پیدا پلی، بھوپال پلی، ورنگل، ہنمکنڈہ، جنگاوں، سدی پیٹ، رنگاریڈی، حیدرآباد اور ملکاجگیری اضلاع میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔جمعرات سے جمعہ کی صبح تک آصف آباد، نظام آباد، کتہ، کھمم، بھونگیر، وقارآباد، سنگاریڈی، میدک، کاماریڈی اضلاع میں بہت زیادہ بارش ہونے کی توقع ہے، عادل آباد، منچریال، نرمل، جگتیال، راجنہ سرسلہ، کریم نگر، پیدا پلی،بھوپال پلی، ملوگ اضلاع میں کہا گیا ہے کہ زبردست بارش کے امکانات ہیں۔ جمعہ سے ہفتہ کی صبح تک آصف آباد، منچیریال، کریم نگر، پیدا پلی، جے شنکر بھوپال پلی، ورنگل اورہنمکنڈہ اضلاع میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
Comments