تلنگانہ میں 8 سالہ طالب علم کی اسکول میں ہارٹ اسٹروک سے موت
- Humera Amreen
- Oct 25, 2022
- 1 min read
8-year-old student dies of heart stroke at school in Telangana

حیدرآباد _ 25 اکتوبر ( اے۔بی۔نیوزاردو)
تلنگانہ میں 8 سالہ طالب علم کی ہارٹ اسٹروک سے موت ہوگئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ سرسلہ ضلع کے بوئن پلی منڈل کے وینکٹ راو پلی کے ایک اسکول میں پیش آیا۔جہاں تیسری جماعت میں زیر تعلیم 8 سالہ کوشک اسکول میں دوپہر کے کھانے کے لئے ساتھی طلبہ کے ساتھ قطار میں کھڑا تھا کہ اچانک چکرا کر گر پڑا۔ اسکول کے اساتذہ نے مقامی آر ایم پی ڈاکٹر کو طلب کرتے ہوئے کوشک کی طبی جانچ کی اور ڈاکٹر کے مشورے پر اسے کریم نگر کے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ ہارٹ اسٹروک کی وجہ سے کوشک کی موت ہوگئی
Comments