Heavy rains in Telangana till September 30. Heavy rain will occur in these districts on Wednesday
حیدرآباد: (اے۔بی۔نیوز اردو)
حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ اس مہینے کی 30 تاریخ تک ریاست کے کئی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔ بعد ازاں ایک یا دو دن تک موسم خشک رہے گا، اس کے بعد دوبارہ بارش کا امکان ہے، یہ بات محکمہ موسمیات کے حکام نے بتائی۔
عہدیداروں نے بتایا کہ چہارشنبہ کو ریاست کے ان اضلاع میں موسلا دھار بارش ہو گی جن میں آصف آباد، منچیریال، جگتیال، پدااپلی، جئے شنکر بھوپال پلی، ملوگ، بھدرادری کوتہ گوڈم، کھمم، نلگنڈہ، سوریاپیٹ، محبوب آباد، ورنگل، ہنمکنڈہ، جنگاوں، سدی پیٹ، یادادری بھو نگیری، حیدرآباد،میڑچل، ورنگل، رنگا ریڈی، وقارآباد ، میدک، کاماریڈی اور محبوب نگر اضلاع شامل ہیں
Comments