تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے امتحانات کے انعقاد سے متعلق لیا اہم فیصلہ
- Humera Amreen
- Oct 14, 2022
- 1 min read
Telangana Board of Intermediate has taken an important decision regarding the conduct of examinations

حیدرآباد _ 14 اکتوبر ( اے۔بی۔نیوزاردو)
تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے امتحانات کے انعقاد سے متعلق ایک اہم فیصلہ لیا ہے جس کے مطابق اس مرتبہ بورڈ کے امتحانات 100 فیصد نصاب کے مطابق ہوں گے۔ بورڈ کے عہدیداروں نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر گزشتہ دو سال سے بورڈ نے امتحانات صرف 70 فیصد نصاب کی بنیاد پر منعقد کئے تھے کیونکہ اس وقت طلبہ کو مکمل نصاب نہیں پڑھایا گیا۔لیکن جاریہ سال صد فیصد نصاب مکمل کیا گیا ہے جس کی وجہ سے صد فیصد نصاب پر امتحانات منعقد کئے جائیں گے
Comments