بی جے پی کو تلنگانہ میں ایک اورجھٹکہ، سابق صدرنشین کونسل سوامی گوڑ نے بھی پارٹی چھوڑ دی
- Humera Amreen
- Oct 21, 2022
- 1 min read
In another blow to the BJP in Telangana, former President Council Swami Goad also left the party

حیدرآباد:
منوگوڑ ضمنی انتخاب سے قبل بی جے پی کو زبردست دھکہ لگا ہے۔ آج ڈی شراون کے مستعفی ہونے کے چند گھنٹوں بعد قانون ساز کونسل کے سابق صدرنشین سوامی گوڑ نے بھی بی جے پی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انھوں نے اپنا مکتوب استعفیٰ پارٹی کے ریاستی صدربنڈی سنجئے کو روانہ کردیا۔ سوامی گوڑ نے الزام عائد کیا کہ بی جے میں دولت مند طبقہ اوکنٹراکٹرس کو ترجیح دی جارہی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ وہ ریاستی وزیرکے تارک راما راو کی موجودگی میں دوبارہ ٹی آرایس میں شامل ہوجائیں گے۔
Comments