top of page

بی جے پی نے غیرضروری طور پر حجاب کو ایک مسئلہ بنایا : بیرسٹر اویسی

BJP unnecessarily made hijab an issue: Barrister Owaisi

ree

حیدرآباد ۔ 14 اکتوبر (اے۔بی۔نیوزاردو)

صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ ح بی جے پی نے غیرضروری طور پر حجاب کو ایک مسئلہ بنایا ہے ۔ سپریم کورٹ کی جانب سے کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب سے متعلق ابتدائی فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوۓ کہا کہ کرنا تک ہائی کورٹ نے غلط راہ کو اختیار کیا تھا۔ قانونی اعتبار سے کرناٹک ہائی کورٹ کا فیصلہ خراب تھا جس میں قرآنی آیات اور اسلامی تعلیمات کی غلط تاویل کی گئی تھی۔ سپریم کورٹ کے ایک جج نے حجاب کی تائید میں واضح طور پر فیصلہ دیا ہے ، تاہم ابھی تک اس بارے میں قطعی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔ مسلمان لڑکیاں جو حجاب پہنتی ہیں ، اللہ نے انھیں حکم دیا جس کی وہ پابندی کرتی ہیں ،


بی جے پی نے غیرضروری طور پر حجاب کو ایک مسئلہ بنایا اور اس پر پابندی عائد کرتے ہوۓ ایک غیرضروری تماشہ کیا۔ بیرسٹر اسد الدین اویسی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ایک بیج نے کہا کہ حجاب سے متعلق کوئی تنازعہ نہیں ہے۔ مذکورہ بیج نے یہ کہا کہ کرنا تک ہائی کورٹ نے غلط راہ کو اختیار کیا۔ یہ معاملہ دستور کے دفعات 14 اور 19 سے تعلق رکھتا ہے اور یہ بات شخصی اختیار سے تعلق رکھتی ہے۔

 
 
 

Comments


Contact Me

Tel: +91-851 988 2544

info@abnewsurdu.com

  • Whatsapp
  • Instagram
  • YouTube

© 2023 by Phil Steer . Proudly created with Wix.com

Thanks for submitting!

bottom of page