top of page

بی آر ایس رکن اسمبلی جیون ریڈی کے قافلے کو حادثہ، تین افراد زخمی _ نظام آباد کے آرمور میں حادثہ

تلنگانہ کے آرمور اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے جیون ریڈی کا قافلہ حادثہ کا شکار ہو گیا ۔ تاہم اس حادثے میں رکن اسمبلی جیون ریڈی محفوظ رھ گئے ۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب منگل کو آرمور حلقہ میں کئی شادیوں کی تقریب میں شرکت کے لئے جانے والے قافلے کے سامنے والی کاروں نے پرکٹ ایم آر گارڈن میں اچانک بریک لگائی۔ اس حادثہ میں آرمور میونسپل کے وائس چیئرمین کی کار دوسری کار سے ٹکرا گئی۔ اس حادثہ میں کونسلر رنگنا اور گنگا موہن چکرا زخمی ہوگئے۔ کونسلر رنگنا کو علاج کے لیے خانگی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ وائس چیئرمین منا بھائی کے پیر میں فریکچر آگیا جس پر انھیں نظام آباد اسپتال لے جایا گیا۔

10 views0 comments

Comments


bottom of page