top of page

بچوں کو دینی تعلیم دلانے کے معاملے میں والدین کی تساہلی کا شرمناک انجام۔ بیٹے نے کیا باپ کا قتل

Shameful end of parental indulgence in religious education of children. The son killed the father

کھمم _ 10 ( اے۔بی نیوزاردو) بچوں کو دینی تعلیم دلانے کے معاملے میں والدین کی تساہلی اور لاپرواہی نے آج مسلم معاشرے میں کئی برائیاں جنم لے رہی ہے بچے اپنے والدین کا ادب و احترام تو دور ان کے مشورے اور ہدایات کو نظر انداز کررہے ہیں والدین کی ذری سی ڈانٹ ڈپٹ کو بھی برداشت نہیں کررہے ہیں اور الٹا والدین پر ہی حملہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں

اسی طرح کے ایک واقعہ میں ایک نابالغ لڑکے نے باپ کی ڈانٹ پر برہم ہو کر باپ کا ہی قتل کردیا۔ یہ افسوسناک واقعہ تلنگانہ کے کھمم ضلع میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق جعفر رفیع نامی شخص آئی ٹی سی فیکٹری کا ایک ملازم متحدہ ضلع کھمم کے برگامپاڈو منڈل کے سراپاکا گاؤں میں رہتا تھا جعفر رفیع نے جمعہ کی رات اپنے 16 سالہ نابالغ بیٹے کو ڈانٹا کیونکہ اس کے بیٹے کو بغیر کوئی کام کئے آوارہ گردی کرنے کی عادت ہو گئی تھی۔

باپ کی ڈانٹ سے ناراض ہو کر لڑکے نے اپنے سوئے ہوئے والد رفیع کے سر پر ہتھوڑے سے حملہ کرتے ہوئے قتل کردیا ۔ہفتہ کی صبح اس کی ماں کو شوہر کی موت کا علم ہوا۔ پولیس کو اس کی اطلاع دی ۔ تب تک گھر والوں کو بھی رفیع کے قاتل کا علم نہیں تھا۔

پولیس نے فوری رفیع کے گھر پہنچ کر نعش کا جائزہ لیا لیکن انھیں قاتل کا کوئی سراغ نہیں ملا۔کیونکہ قاتل بیٹا بھی گھر والوں کے ساتھ روتے ہوئے دیکھا گیا ۔ تاہم پولیس نے قاتل کو پکڑنے والے کتے کو مقام واردات پر لایا۔ اور کتے نے رفیع کے مکان سے تین کلو میٹر دور جنگل میں ایک تھیلے کی نشاندہی کی۔ جس میں قتل کے لئے استعمال کردہ ہتھوڑے اور خون میں لت پت کپڑے پائے گئے۔ یہ کپڑے رفیع کے بیٹے کے تھے۔

اس طرح پولیس نے باپ کے قتل کے الزام میں بیٹے کے ملوث ہونے کا ثبوت حاصل کرتے ہوئے اسے پکڑ لیا۔

58 views0 comments

Comments


bottom of page