top of page

بلدیات میں جاری ترقیاتی کاموں کو مقررہ ہدف کے مطابق مکمل کیا جائے ۔ ضلع کلکٹر کریم نگر آر وی کرنن

The ongoing development works in the municipalities should be completed according to the set target. Statement by District Collector Karimnagar RV Karnan

کریم نگر – 7 ستمبر 2022

ضلع کلکٹر کریم نگر آر وی کرنن نے بروز چہارشنبہ کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں اجلاس کا انعقاد کرتے ہوئے کریم نگر، حضور آباد، جمی کنٹہ اور کتہ پلی بلدیات میں جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر کلکٹر موصوف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کی بلدیات میں ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کریں۔ بلدیات میں منعقد کئے جانے والے گنیش وسرجن اور شوبھ یاترا کو کسی شکایت کی گنجائش کے بغیرآسانی سے انجام دہی کے انتظامات کئے جائیں ۔ انہوں نے میونسپل کمشنروں کو ترقیاتی کاموں کے جائزہ کیلئے مقامات کےدورہ کا مشورہ دیا ۔ علاوہ ازیں گنیش وسرجن پوائنٹ اور شوبھ یاترا کے انعقاد کیلئے انتظامات کے جائزے کی ہدایت دی ۔ وسرجن پوائنٹ سے کوڑا کرکٹ کو فوری طور پر ہٹانے کے لئے صفائی کاموں کی انجام دہی کی ہدایت دی ۔ انہوں نے پلاسٹک کی اشیاء کے استعمال کو کم کرنے اقدامات اور نالوں اور تالابوں میں جمع پلاسٹک کی اشیاء کو ہٹوانے کی ہدایت دی - ٹی ایس بی پاس کے متعلقہ عوام میں شعور بیداری کیلئے اقدامات کی ہدایت دی ۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈرائی ڈے پروگرام کوتین یوم منگل ، جمعہ اور اتوار کے دن اہتمام کیلئے عوام میں آگہی فراہم کی جائے تاکہ موسمی امراض کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے ۔ محکمہ صحت کے زیر قیادت طبی کیمپ قائم کئے جائیں ۔ ضلع کلکٹر نے ترقیاتی کاموں کی انجام دہی میں تساہلی اختیار کرنے پر متعلقہ افراد کے معاہدوں کو فوری طور پر منسوخ کرنے کا انتباہ دیا ۔ شمشان گھاٹ کے زیر التواء کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے اور بلدیات کو تفویض کردہ VROs کے ذریعہ ٹیکس اور فیلڈ ورک کے کاموں کی انجام دہی کی ہدایت دی . اس پروگرام میں ایڈیشنل کلکٹر مجالس مقامی گریما اگروال، ٹرینی کلکٹر لینن وٹسل ٹوپو، میونسپل کمشنروں اور دیگر نے شرکت کی۔

1 view0 comments

Comments


bottom of page