Platform ticket prices increased in some railway stations
ممبئی:(اے۔بی۔نیوزاردو)
تہوار کے سیزن میں ریلوے اسٹیشنوں پرہجوم کے پیش نظر اور ریلوے احاطے میں مسافروں کی تعداد کو کنٹرول کرنے کے لیے ریلوے نے پلیٹ فارم ٹکٹ مہنگا کر دیا ہے۔ مغربی ریلوے کے ممبئی سنٹرل ڈویژن کے منتخب اسٹیشنوں پر پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ویسٹرن ریلوے نے کہا کہ اس مدت کے دوران 31 اکتوبر 2022 تک پلیٹ فارم ٹکٹ کی شرح 10 روپے سے بڑھا کر 50 روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ویسٹرن ریلوے سے موصولہ اطلاع کے مطابق ریلوے اسٹیشن ممبئی سنٹرل، دادر، بوریولی، باندرہ ٹرمینس، واپی، ولساڈ، ادھنا اور سورت پر پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ اب ان اسٹیشنوں پر ٹکٹ 50 روپے میں دستیاب ہوں گے۔ یہ قیمتیں عارضی طور پر لاگو ہیں۔ پلیٹ فارم ٹکٹوں کی قیمتوں میں 15 دن کے لیے عارضی اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نارتھرن ریلوے نے بھی پلیٹ فارم ٹکٹ کے نرخوں میں اضافہ کیا ہے ریلوے نے پلیٹ فارم ٹکٹوں کو تین گنا مہنگا کر دیا تھا۔ اس کے لیے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے شمالی ریلوے نے اسے دہلی کے تمام بڑے اسٹیشنوں پر نافذ کر دیا ہے۔ اس بڑھی ہوئی شرح کا اطلاق 5 اکتوبر 2022 سے 5 نومبر تک ہوگا۔ موجودہ نوٹیفکیشن کے مطابق 10 روپے والے پلیٹ فارم ٹکٹ کی شرح 30 روپے کر دی گئی ہے۔دہلی کے ڈی آر ایم نے اسے 5 اکتوبر سے نافذ کرنے کا حکم دیا تھا۔ جس کے بعد نئی دہلی، پرانی دہلی، سرائے روہیلا، حضرت نظام الدین، غازی آباد اور آنند وہار اسٹیشنوں پر داخلے کے لیے 30 روپے خرچ کرنے ہوں گے
Коментарі