BREAKING NEWS: In Telangana engineering fee increase, MBA and MCA fees also increased
حیدرآباد: (اے۔بی۔نیوز اردو)
تلنگانہ حکومت نے انجینئرنگ کالجس میں فیس کو قطعیت دیتے ہوئے جی او جاری کیا ہے ۔ اے ایف آر سی کی سفارشات کے مطابق ریاست کے 159 کالجس کی فیس حکومت نے مقرر کی ہے ۔ اس جی او کے تحت کالجس کی کم از کم فیس 45 ہزار روپئے مقرر کی گئی ہے ۔ ریاست گیر سطح پر 40 کالجس میں فیس ایک لاکھ 40 ہزار سے تجاوز کرگئی ۔ ایم جی آئی ٹی میں ایک لاکھ 60 ہزار ۔ سی وی آر میں ایک لاکھ 50 ہزار ۔ سی بی آئی ٹی وردھمان واسوی کالجس میں فیس ایک لاکھ 40 ہزار روپئے مقرر کی گئی ہے ۔ حکومت نے کہا ہے کہ اضافہ شدہ فیس کا اطلاق تین سال تک رہے گا ۔
اس دوران حکومت نے انجینئرنگ کے ساتھ ساتھ ایم بی اے ۔ ایم سی اے ۔ ایم ٹیک کی فیس میں بھی اضافہ کرتے ہوئے احکامات جاری کئے ہیں ۔ ایم بی اے ۔ ایم سی اے کی سالانہ فیس 27 ہزار روپئے مقرر کی گئی ہے ۔ ایم ٹیک کی کم از کم فیس 57 ہزار روپئے ہوگی ۔ حکومت کی جانب سے فیس ری ایمبرسمنٹ میں اضافہ کے تعلق سے کوئی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔
Comments