top of page

بتکما ساڑیاں ریاستی خواتین کے لئے سرکاری اعزاز۔ ساڑیوں کی تقسیم تقریب سے  وی پرتاپ ریڈی کاخطاب۔

Bathukma sarees are official honors for state women.

V. Pratap Reddy's speech at the distribution ceremony of sarees.



گجویل 26 ستمبر ۔(اے۔بی۔نیوز اردو)

دسہرہ تقاریب کے دوران ریاست تلنگانہ کی خواتین میں  بتکماں ساڑیوں کی تقسیم ریاستی خواتین کے لیے کے سی آر حکومت کا ایک منفرد اعزاز ہے۔تلنگانہ ریاست دنیا کے ایسی واحد ریاست ہے جہاں ہر طبقے کے لیے مذہبی تہواروں عیدین کے موقع پر حکومت کی جانب سے ملبوسات تقسیم کیے جاتے ہیں۔تشکیل تلنگانہ  سے قبل حکمرانوں نے اس جانب توجہ بھی نہیں دی  تاہم نئی ریاست تلنگانہ کے قیام کے بعد چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ نے ماہ رمضان المبارک میں ریاست کے مسلمانوں کے لیے کرسمس کے موقع پر عیسائی برادری اور دسہرہ کے موقع پر اکثریتی فرقے کے خواتین بتکماں ساڑیوں کی تقسیم کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہے جو کہ گزشتہ آٹھ سالوں کے ساتھ کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ان خیالات کا اظہار مسٹر وی پرتاپ ریڈی صدر نشین ریاستی جنگلات و محلاتی کارپوریشن نے آج سدی پیٹ ضلع کےگجویل ٹاؤن میں مقامی خواتین کے لئے حکومت تلنگانہ کی جانب سے فراہم کردہ بتکما ساڑیاں تقسیم کرنے کے بعد صدر بلدیہ راجا مولی کی زیرصدارت منعقدہ تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے کیا۔جس میں رکن قانون ساز کونسل ڈاکٹر یادو ریڈی، نائب صدر بلدیہ محمد ذکی الدین۔محمد رحیم الدین کونسلر دیگر ٹی آر ایس قائدین اور خواتین کی کثیر تعداد تقریب میں موجود تھی۔اپنا سلسلے خطاب جاری رکھتے ہوئے وی پرتاپ ریڈی نے کہا ک چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھرراؤ کی قیادت میں ریاست تلنگانہ ترقی کی نئی سمت تیزی کے ساتھ گامزن ہے۔اور سماج کے تمام طبقات حکومت تلنگانہ سے مطمئن اور مستفید ہیں۔

0 views0 comments

Comments


bottom of page