top of page

باسر ٹریپل آئی ٹی کے طلباء کا رات میں دھرنا دیتے ہوئے اپنے مطالبات کی تکمیل پر زور دیا

Basar Triple IT students staged a sit-in at night and insisted on the fulfillment of their demands


باسر 17/ جولائی ( اے۔ بی ۔نیوز اردو )

باسر ٹریپل آئی ٹی کے طلباء نے کل رات منظم انداز میں دھرنا دیتے ہوئے اپنے مطالبات کی تکمیل پر زور دیا اور ریاستی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی سے مطالبہ کیا کہ جب تک ہمارے مطالبات کی تکمیل نہ ہوگی دھرنے کو ختم نہیں کیا جائے گا بلکہ مزید دھرنے میں شدت پیدا کرنے کا انتباہ دیا اور کہا کہ اگر حکومت کو ہم طلباء کی زرا سی بھی پرواہ ہو تو وہ فوری ہمارے لیئے راحتی و حفاظتی اقدامات کرے اور ہمارے 12 مطالبات کی جلد از جلد تکمیل کرتے ہوئے ہمیں راحت بخشیں کیونکہ بروز پیر سے فائنل ایر کے امتحانات بھی ہونے والے ہیں




لہذا حکومت فوری طلباء کے مسائل کو حل کرتے ہوئے وائس چانسلر کا تقرر کریں تاکہ طلباء کو تعلیمی ضرر نہ پہنچے بعد ازاں طلباء کے احتجاج اور مطالبات کے بعد حکومت تلنگانہ نے باسر ٹریپل آئی ٹی کیلئے پروفیسر وینکٹ رمنا کو عارضی طور پر بحثیت وائس چانسلر تقرر کردیا واضح رہیکہ باسر ٹریپل آئی ٹی میں پچھلے دو دن قبل سمیت غذا کی فراہمی سے سینکڑوں طلباء متاثر ہوچکے تھے

42 views0 comments

Comments


bottom of page