top of page

ایک کروڑ روپئے ادا کرو ورنہ تاج محل کو ضبط کرلیا جائے گ

Pay one crore rupees or the Taj Mahal will be confiscated

ree

نئی دہلی:(اے۔بی نیوزاردو)

آگرہ میونسپل کارپوریشن نے آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (ASI) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تاج محل پر 1.9 کروڑ روپے واٹر ٹیکس اور 1.5 لاکھ روپے پراپرٹی ٹیکس کے طور پر ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ اس کیلئے 15 دن کی مہلت دی گئی ہے ، ٹیکس ادا نہ کرنے پر تاج محل کو ضبط کرنے کی وارننگ دی گئی ہے۔

اے ایس آئی سپرنٹنڈنٹ راج کمار پٹیل نے میڈیا کو بتایا کہ یادگاروں پر پراپرٹی ٹیکس لاگو نہیں ہوتا ہے۔ ہم پانی کے لیے ٹیکس ادا کرنے کے بھی ذمہ دار نہیں ہیں کیونکہ اس کا کوئی تجارتی استعمال نہیں ہے۔ کیمپس کے اندر ہریالی کو برقرار رکھنے کے لیے پانی کا استعمال کیا جاتا ہے۔ تاج محل کے لیے پانی اور پراپرٹی ٹیکس سے متعلق نوٹس پہلی بار موصول ہوا ہے،ہو سکتا ہے کہ غلطی سے بھیجا گیا ہو۔

اے ایس آئی حکام نے بتایا کہ تاج محل کو 1920 میں ایک محفوظ یادگار قرار دیا گیا تھا اور برطانوی دور حکومت میں بھی اس یادگار پر کوئی ٹیکس یا واٹر ٹیکس نہیں لگایا گیا تھا

 
 
 

Comments


Contact Me

Tel: +91-851 988 2544

info@abnewsurdu.com

  • Whatsapp
  • Instagram
  • YouTube

© 2023 by Phil Steer . Proudly created with Wix.com

Thanks for submitting!

bottom of page