top of page

اگریکلچر یونیورسٹی میں ڈپلوما کورسس کیلئے نوٹیفکیشن کی اجرائی

Issuance of Notification for Diploma Courses in Agriculture University

ree

حیدرآباد:24/ ستمبر (اے۔بی۔نیوزاردو)

پروفیسر جئے شنکر تلنگانہ اگریکلچر یونیورسٹی میں مختلف ڈپلوما کورسس میں مخلوعہ نشستوں کو پرُ کرنے کیلئے ایک نوٹیفکشن کی اجرائی عمل میں لائی گئی۔ ان ڈپلومہ کورسس میں پہلے داخلہ کیلئے درخواست دینے والے امیدواروں کو دوبارہ درخواست داخل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس بات کا انکشاف یونیورسٹی رجسٹرار سدھیر کمار نے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹی ایس پالی سیٹ 2022 ء امتحان اور انجینئرنگ اسٹریم کے ساتھ ساتھ ای سی ایس کامیاب ہونے والے امیدوار بھی درخواست دینے کے اہل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پہلی ترجیح ٹی ایس پالی سیٹ (اگریکلچر)دوسری ترجیح پالی سیٹ 2022 ء (انجینئرنگ) امیدواروں کو دی جائے گی۔ درخواستیں جاریہ ماہ کی 28 تاریخ تک داخل کی جاسکتی ہے۔ یکم / اکتوبر کو طلباء فیس،اصلی اسنادات کے ساتھ شرکت کرنے کی خواہش کی۔ دیگر تفصیلات کیلئے ویب سائٹ www.pjtsau.edu.in پر ملاحظہ کرسکتے ہیں۔

 
 
 

Comments


Contact Me

Tel: +91-851 988 2544

info@abnewsurdu.com

  • Whatsapp
  • Instagram
  • YouTube

© 2023 by Phil Steer . Proudly created with Wix.com

Thanks for submitting!

bottom of page