top of page

اٹراسٹی مقدمات کی یکسوئی کی جائے ۔ ضلع کلکٹر کریم نگر آر وی کرنن کا بیان ۔

Atrocity cases should be reconciled. Statement of District Collector Karimnagar RV Karnan.

ree

کریم نگر ۔ 23 ستمبر 2022 (اے۔بی۔نیوز اردو)


ضلع کریم نگر میں اٹراسٹی مقدمات کے حل کیلئے بروز جمعہ کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں ضلع کلکٹر کریم نگر آر وی کرنن کے زیر قیادت ضلع سطحی ویجیلنس اور مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے ضلع میں 2015 تا 2022 تک کے زیر التوا اٹراسٹی مقدمات کے حل ، متاثرین کو معاوضہ کی ادائیگی میں تاخیر نہ کرنے اقدامات کی ہدایت دی ۔ کلکٹر موصوف نے ضلع کے عدلیہ ، متعدد محکمہ جات کے موجودہ زیر التوا مقدمات کے متعلقہ تفصیلات حاصل کی ۔ اس اجلاس میں ایڈیشنل کلکٹر شیام پرساد لال ، ایڈیشنل سی پی سرینواس ایڈیشنل پراسیکیوٹر پون کمار ، آر ڈی او آنند کمار ، عہدیدار برائے بہبود درج فہرست طبقات نیتنیال ، عہدیدار برائے قبائلی بہبود گنگارام ، پولیس عہدیداروں و دیگر نے شرکت کی ۔

 
 
 

Comments


Contact Me

Tel: +91-851 988 2544

info@abnewsurdu.com

  • Whatsapp
  • Instagram
  • YouTube

© 2023 by Phil Steer . Proudly created with Wix.com

Thanks for submitting!

bottom of page