Five times powerlifting champion within ten months. Gold medal girl Dr. Maria Sultana set a new record.
نظام آباد:14/نومبر(اے۔بی۔نیوزاردو)تلنگانہ حکومت کے محکمہ کھیل کود کے زیر اہتمام ”تلنگانہ اسٹیٹ انٹر ڈسٹرکٹ اوپن میں ویمنس پاؤر لفٹنگ چمپئن۔2022 ء کا 13/ نومبر کو صنعت نگر اسٹیڈیم (حیدرآباد) میں انعقاد عمل میں آیا۔ ان کھیلوں میں خواتین کے زمرے میں ڈاکٹر ماریہ سلطانہ دختر متحدہ ضلع نظام آباد سے وابستہ کہنہ مشق سرگرم صحافی، ایڈیٹر انچیف ہفتہ وار ”للکار“ نظام آباد اور سرپرست اعلیٰ ”اُردو پریس کلب نظام آباد“ جناب رفیق شاہی نے ہمیشہ کی طرح ان منعقدہ مقابلوں میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جملہ (4) میڈلس حاصل کرتے ہوئے سرفہرست رہی جن میں Sduat Gold, Bench Gold, Deadlift Gold, اور Overall Silver میڈلس قابل ذکر ہیں۔ واضح رہے کہ موصوفہ نے جاریہ سال ماہ مارچ تا ماہ ستمبر کے دوران جملہ 7 ماہ کے دوران جملہ 5 مرتبہ ریاست تلنگانہ سطح پر ”پاؤر لفٹنگ چمپئن۔2022 ء“ کا اعزاز حاصل کرتے ہوئے ریاست بھر میں ”گولڈ میڈل گرل۔2022 ء“ خطاب سے متعارف ہوئی ہیں۔ انہوں نے 19/ مارچ کو لال بہادر اسٹیڈیم (حیدرآباد) میں تلنگانہ اسٹیٹ پاؤر لفٹنگ چمپئن 2022 ء گولڈ میڈل 29/ اگست کو لال بہادر اسٹیڈیم (حیدرآباد) میں ”حیدرآباد ڈسٹرکٹ پاؤر لفٹنگ چمپئن۔2022 ء گولڈ میڈل اور 26/ ستمبر کو اوپل اسٹیڈیم (حیدرآباد) میں تلنگانہ اسٹیٹ انٹر ڈسٹرکٹ کلاسک پاؤر لفٹنگ چمپئن۔ 2022 ء گولڈمیڈل حاصل کرنے کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہوگی کہ ڈاکٹر ماریہ سلطانہ جاریہ سال ماہ جون کے دوران مرکزی حکومت کے تحت واقع ”یونیورسٹی آف حیدرآباد“گچی باولی کے زیر اہتمام منعقد ہ ”پوسٹ گریجویٹ ماسٹر آف پبلک اینڈ ہیلت“ کورس امتحانات بھی اعلیٰ نشانات کے ذریعہ کامیابی سے ہمکنار ہوئی تھی۔
Comments