top of page

اقلیتوں کو پرسنل لا پر عمل کرنے کی آزادی _ تحفظات کی حد میں اضافہ: کانگریس کے انتخابی منشور میں کئی

ree

کانگریس پارٹی نے لوک سبھا انتخابات کے لئے پارٹی کا منشور جاری کیا ہے کانگریس صدر ملکارجن کھرگے سونیا گاندھی، راہول چدمبرم، کے سی وینوگوپال اور دیگر سرکردہ لیڈروں نے جمعہ کی صبح دہلی میں اے آئی سی سی کے دفتر میں منشور جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ہر شہری کی طرح اقلیتوں کو بھی لباس، خوراک، زبان اور پرسنل قوانین کے انتخاب کی آزادی ہو۔


کانگریس کے منشور میں اہم وعدے


نوجوانوں کے لیے 30 لاکھ نوکریاں پیدا کرنا


نوجوانوں کے لیے 5 ہزار کروڑ روپے کا اسٹارٹ اپ فنڈ


مہالکشمی اسکیم کے ذریعے غریب خواتین کو سالانہ 1 لاکھ روپے کی مالی امداد


تعلیمی قرض کی شرح سود میں کمی


طلباء کو ایک لاکھ روپے کی مالی امداد


اگنی ویر اسکیم کی منسوخی۔


کسانوں کو اقل ترین امدادی قیمت کی ضمانت


خواتین کے لیے بس سفر میں رعایت


سماجی اقتصادی مساوات کے لیے اقدامات


زرعی آلات کے لیے جی ایس ٹی کی چھوٹ


ریلوے کو پرائیویٹ کرنے کے عمل پر روک لگانے


ریلوے کرایوں میں کمی، بزرگ شہریوں کے لیے ٹکٹوں میں رعایت


پورے ملک میں 8 کروڑ کانگریس گارنٹی کارڈز کی تقسیم


مرکزی حکومت کی ملازمتوں میں خواتین کے لیے 50 فیصد ریزرویشن


ملک گیر مردم شماری


ذات پات کی مردم شماری کے بعد ریزرویشن کی حد بڑھانے کے لیے آئینی ترمیم


50 فیصد ریزرویشن کی حد ختم کر دی جائے گی ۔


کانگریس نے اپنے منشور میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی جیسے وعدوں کو شامل کیا ہے

 
 
 

Comments


Contact Me

Tel: +91-851 988 2544

info@abnewsurdu.com

  • Whatsapp
  • Instagram
  • YouTube

© 2023 by Phil Steer . Proudly created with Wix.com

Thanks for submitting!

bottom of page