top of page

اعظم خان کے قلب پرحملہ،ہاسپٹل میں زیرعلاج

Azam Khan heart attack, under treatment in hospital

نئی دہلی: سماج وادی پارٹی کے سینئرلیڈر اعظم خان کے قلب پرحملہ ہوا۔ اعظم کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں دہلی کے سر گنگا رام ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے، انجیو پلاسٹی سرجری کرکے اعظم خان کے قلب میں اسٹنٹ ڈالا گیا۔اعظم خان، جو کورونا کے دور میں متاثر ہوئے تھے، قید کے وقت سے ہی خرابی صحت سے پریشان ہیں۔ کورونا کے وقت ہاسپٹل میں ان کی حالت انتہائی نازک تھی اور انہیں کئی ہفتوں تک میدانتا ہاسپٹل میں رہنا پڑا تھا۔ اعظم نے خرابی صحت کی بنیاد پر کئی بار جیل سے ضمانت بھی مانگی تھی۔ لیکن یوپی کی عدالتوں سے انہیں راحت نہیں ملی۔ اعظم کو چند روز قبل سپریم کورٹ کے حکم پر جیل سے رہا کیا گیا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ گزشتہ دنوں اعظم خان کو سانس لینے میں تکلیف اور سینے میں درد کی شکایت تھی۔

28 views0 comments

Comentários


bottom of page