top of page

اعظم خان کو ووٹ دینے کے حق سے محروم کردیا گیا

Azam Khan was deprived of the right to vote

نئی دہلی: سماج وادی پارٹی کے سینئرلیڈراعظم خان کو ووٹ دینے کے حق سے محروم کردیا گیا۔ بی جے پی لیڈرnaآکاش سکسینہ کی شکایت پرالیکشن آفیسرنے اعظم خان کا نام ووٹر لسٹ سے خارج کر دیا ہے۔ بی جے پی لیڈرآکاش سکسینہ کی شکایت پر ہی اعظم خان کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا تھا جس کے بعد انھیں سزا سنائی گئی۔ رامپور اسمبلی سیٹ کے الیکٹورل رجسٹریشن آفیسر نے عوامی نمائندگی ایکٹ 1950 اور عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کے تحت ووٹر لسٹ سے اعظم خان کا نام ہٹانے کا حکم جاری کیا۔ یہ فیصلہ بھی بی جے پی امیدوار آکاش سکسینہ کی شکایت پرکیا گیا ہے۔ آکاش سکسینہ نےایس ڈی ایم صدر اور انتخابی رجسٹریشن آفیسرحلقہ اسمبلی کو ایک درخواست داخل کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ اعظم خان پر انتخابی بدعنوانی کا الزام ہے اس لیے ان کے ووٹ کا حق منسوخ کیا جائے

6 views0 comments

Comentários


bottom of page