top of page

اشوک نگر میں واقع راجستھانی ہوٹل مالک کے خلاف کیس درج

  • Jul 4, 2024
  • 1 min read
ree

آپریشن مسکان - 10 ٹیم نے 14 سال سے کم عمر بچوں کو کام پر رکھنے کے خلاف کارروائی کی


کریم نگر : 03 (اے بی نیوز) بروز چہارشنبہ کریم نگر ٹاؤن میں آپریشن مسکان کے تحت۔ ٹیم نے اشوک نگر علاقے میں دکانوں اور ہوٹلوں کی تلاشی لی۔ اس دوران راجستھان جے رام دیو بابا ہوٹل میں ایک 14 سال سے کم عمر بچہ کام کرتا ہوا پایا گیا۔ بچے کو ریسکیو کر کے بچوں کی فلاح و بہبود کمیٹی کے سامنے پیش کیا گیا اور ان کے احکامات پر بچے کو شیلٹر ہوم میں رکھا گیا۔ بعد ازاں، آپریشن مسکان - 10 ٹیم نے ہوٹل مالک کے خلاف تھانہ 3 ٹاؤن میں کیس درج کر دیا۔


اس کارروائی میں لیبر آفیسر چکرادر ریڈی، چائلڈ ہیلپ لائن 1098 کے ضلعی کوآرڈینیٹر سمپت، آپریشن مسکان انچارج ایس آئی انور، ٹیم ساگر، کویتا، رجیتا اور دیگر شامل تھے۔

 
 
 

Comments


Contact Me

Tel: +91-851 988 2544

info@abnewsurdu.com

  • Whatsapp
  • Instagram
  • YouTube

© 2023 by Phil Steer . Proudly created with Wix.com

Thanks for submitting!

bottom of page