top of page

اساتذہ کے ساتھ طلبہ اور اسٹاف کے لئے بائیومیٹرک حاضری لازمی _ تلنگانہ حکومت کا اہم فیصلہ

Biometric attendance mandatory for students and staff along with teachers _ important decision of Telangana Govt


حیدرآباد _ (اے۔بی۔ نیوز اردو) تلنگانہ حکومت نے ایک اہم فیصلہ لیا ہے جس کے تحت تمام اعلیٰ تعلیمی اداروں میں طلباء کے ساتھ ساتھ اساتذہ اور عملہ کے لیے بائیو میٹرک حاضری کو لازمی قرار دیا ہے۔جس میں یونیورسٹی کے تحت آنے والے ڈگری ،پی جی اور انجینئرنگ کالجس اور انٹرمیڈیٹ کالج شامل ہیں سرکاری اور خانگی کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری ضروری کردی گئی ہے محکمہ ہائر ایجوکیشن نے اس سلسلے میں احکامات جاری کر دیے ہیں۔ اس سے متعلق کارروائیوں کو تیز کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔


بتایا گیا ہے کہ بائیو میٹرک حاضری کا استعمال اسکالرشپ اور فیس کی ادائیگی جاری کرنے اور ان کی حاضری کا فیصد جاننے کے لیے کیا جائے گا۔ متعلقہ تعلیمی اداروں میں تدریسی اور غیر تدریسی عملہ کب تک کام کر رہا ہے؟ احکامات میں کہا گیا ہے کہ بائیو میٹرک حاضری ان کی چھٹیوں اور دیگر معاملات کے لیے بھی استعمال کی جائے گی۔

5 views0 comments

Comments


bottom of page