اردو داں طلبہ کے لیے خوشخبری: مانو میں فاصلاتی نظام کے تحت اردو میں ایم بی اے کورس کا آغاز
- aalimuddin
- May 4
- 1 min read
تحریر جناب نثار احمد پروانہ سینئر جرنلسٹ

تعلیم کی دنیا میں ایک خوش آئند قدم اٹھایا گیا ہے۔ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی (مانو) نے پہلی بار اردو زبان میں فاصلاتی نظام تعلیم کے تحت ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن (ایم بی اے) پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ تاریخی اعلان مانو کے بھوپال ریجنل سینٹر میں منعقدہ ایک علمی اجلاس کے دوران کیا گیا۔ فاصلاتی و آن لائن تعلیم کے مرکز کے ڈائریکٹر، پروفیسر محمد رضاللہ خان نے امید ظاہر کی کہ اس پروگرام میں داخلے جولائی یا اگست سے شروع ہوں گے۔ ان کے مطابق، اس اقدام کا مقصد اُن اردو بولنے والے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع دینا ہے جو انگریزی یا ہندی میں مہارت نہ ہونے کی وجہ سے پیچھے رہ جاتے ہیں۔ اس اجلاس میں مزید یہ بھی بتایا گیا کہ جلد ہی سوشیل میڈیا جرنلزم میں آن لائن ڈپلوما کورس کا آغاز ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ، ’مدرسہ کنکٹ‘ اسکیم کے تحت 100 مدارس کے طلبہ کے لیے ایک پائلٹ انگلش اسپیکنگ پروگرام بھی شروع کیا جائے گا، تاکہ اُنہیں جدید دنیا سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔یہ قدم نہ صرف زبان کی بنیاد پر تعلیمی مساوات کو فروغ دے گا بلکہ اردو زبان میں جدید مضامین کی تعلیم کا نیا دروازہ کھولے گا۔
Comentarios