top of page

اترپردیش میں دلخراش سڑک حادثہ 8 ہلاک 25 زخمی

8 dead, 25 injured in road accident in Uttar Pradesh

ree

لکھنو: ریاست اترپردیش کے لکھیم پور کھیری میں خوفناک سڑک رونما ہوا جس میں 8 افرد ہلاک اور25 سے زائد زخمی ہوگئے۔ آج لکھیم پور کھیری میں خانگی بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ب


تایا جا رہا ہے کہ لکھیم پور کھیری ضلع کے عیسی نگر تھانہ علاقے کے کھمریا پولیس چوکی کے نزدیک شاردا ندی کے پل پر درجنوں مسافروں سے بھری ایک خانگی بس اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے۔ حادثہ میں 6 افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جب کہ دو کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ حادثہ میں زخمی ہونے والے تقریباً 25 مسافروں کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ خدشہ ہے کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق بس میں 35-40 لوگ سوار تھے۔ حادثہ کے وقت بس کی رفتار بہت تیز تھی

چیف منسٹراترپردیش اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے لکھیم پور کھیری ضلع میں سڑک حادثہ میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ضلع مجسٹریٹس اور سینئر پولیس افسران کو موقع پر جاکر جنگی بنیادوں پر امدادی کام کرنے اور زخمیوں کو مناسب علاج کے لیے فوری طور پر اسپتال لے جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 
 
 

Comments


Contact Me

Tel: +91-851 988 2544

info@abnewsurdu.com

  • Whatsapp
  • Instagram
  • YouTube

© 2023 by Phil Steer . Proudly created with Wix.com

Thanks for submitting!

bottom of page