top of page

آفریقہ میں بچوں کی موت۔ہندوستانی کف سیرپ کی جانچ شروع

Children die in Africa. Testing of Indian cough syrup begins

ree

نئی دہلی:(اے۔بی۔نیوز اردو)

افریقی ملک گامبیا میں کم از کم 66 بچوں کی موت کے بعد ورلڈ ہیلت آرگنائزیشن نے ہندوستان کے چار کھانسی کے سیرپ (کف سیرپ) کے حوالہ سے الرٹ جاری کیا ہے۔ اس کے بعد ہندوستان نے بھی اس معاملہ پر تحقیقات شروع کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا نے فوری طور ہریانہ ریگولیٹری اتھارٹی کے ساتھ ملکر تحقیقات شروع کر دی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ذرائع نے بتایا کہ 29 ستمبر کو ڈبلیو ایچ او نے ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا (سی ڈی ایس سی او) کو کھانسی کے سیرپ کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ کھانسی کا سیرپ سونی پت، ہریانہ میں میسرز میڈن فارماسیوٹیکل لمیٹڈ نے تیار کیا ہے۔ اس معاملے پر دستیاب معلومات کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ فرم نے یہ مصنوعات صرف گامبیا کو ہی برآمد کی تھی تاہم کمپنی کی جانب سے فوری طورپراس معاملہ میں رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

 
 
 

Comments


Contact Me

Tel: +91-851 988 2544

info@abnewsurdu.com

  • Whatsapp
  • Instagram
  • YouTube

© 2023 by Phil Steer . Proudly created with Wix.com

Thanks for submitting!

bottom of page