Weekly SWACHH programs in residential educational institutions,
کریم نگر ۔ 6 ستمبر 2022
رہائشی تعلیمی اداروں ، مدارس میں سوچھ ہفتہ واری پروگرام کا تندہی سے انعقاد کیا جائے ۔ تیار کردہ لائحہ عمل کے مطابق کام انجام دئے جائیں ۔ لائحہ عمل کے مطابق سوچھ پروگرام کا انعقاد کریں ۔ ضلع کلکٹر کریم نگر آر وی کرنن کا بیان ۔
ضلع کے ایس سی ، ایس ٹی ، بی سی ، میناریٹی رہائشی مدارس میں سوچھ ہفتہ واری پروگرام کے تندہی انعقاد کیا جائے ضلع کلکٹر کریم نگر آر وی کرنن کی عہدیداروں کو ہدایت ۔ بروز منگل ضلع کلکٹر آر وی کرنن ، ایڈیشنل کلکٹر مجالس مقامی گریما اگروال نے کلکٹر کیمپ آفس میں ضلع عہدیدار برائے بہبود ایس سی ، ایس ٹی ، بی سی ، اقلیتی ، انجینئرنگ عہدیداروں کے ہمراہ جائزے اجلاس منعقد کیا گیا ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوچھ ہفتہ واری منصوبہ کو کامیابی سے ہمکنار کریں ۔ کلاسس میں خلل کے بغیر سوچھ پروگرام کا انعقاد کریں ۔ مدارس ، رہائشی اداروں کے مسائل کو قبل از عہدیداروں کے علم میں لایا جائے ۔ رہائشی مدارس میں تنقیح عمل میں لائی جائے ۔ سوچھ پروگرام کے تیار کردہ لائحہ عمل کو روبہ عمل لاتے ہوئے واٹس ایپ گروپ کے ذریعہ تصاویر روانہ کریں ۔ رہائشی مدارس میں طلباء کو نہانے کیلئے گرم پانی دستیاب کیا جائے ۔ فنڈز کیلئے تخمینی رپورٹ پیش کریں ۔ وقتا فوقتا رہائشی مدارس میں پنکھے ، لائیٹ ، ٹی وی ، سی سی کیمرے ، کمپیوٹر ، لیاب ٹیاپ کی کارکردگی کا جائزہ لیں ۔ پانی کو جمع ہونے نہ دیں ۔ بیت الخلاء کی صفائی کے اقدام کئے جائیں ۔ پانی کو جمع ہونے نہ دیں ۔ طلبا کو کسی طرح کے تناؤ میں نہ رکھا جائے ۔ ایڈیشنل کلکٹر مجالس مقامی گریما اگروال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رہائشی مدارس میں سوچھ پروگرام کا انعقاد کریں ۔ مدارس کے نزد کچرے کو جمع ہونے نہ دیں ۔ انہوں نے واضح کیاکہ ضلع میں سوچھ پروگرام کے آخری یوم ماحول کے معائنہ کے بعد بہترین ادارے کو ایوارڈ سے نوازا جائیگا ۔ اس اجلاس میں ٹرینی کلکٹر لینین وٹسل ٹوپو ، ضلع مہتمم تعلیمات جناردھن راؤ ، ایس سی ، ایس ٹی ، بی سی ، اقلیتی عہدیداروں نیتنیال ، گنگارام ، راج منوہر راؤ ، مدھو سودھن راؤ ، ای ڈبلیو آئی ڈی سی ای ای ویروپاکشی ، ڈی سی او آرسی او ، کے جی بی وی خصوصی عہدیدار ، ماڈل اسکول ، انجینئرنگ عہدیداروں و دیگر نے شرکت کی ۔
Comments