top of page

Untitled

اب مہنگائی کا ہوگا اثر دگنا ، کھانے پینے کی اشیاء کے ساتھ روزانہ استعمال میں آنے والی چیزیں ہوگئی مہنگی،


Now the effect of inflation will be doubled,

the things used daily along with food and drinks have become expensive.



( اے۔ بی ۔نیوز اردو )کریم نگر 18/جولائی

ملک بھر میں آج پیر سے کھانے پینے کی کئی اشیاء مہنگی ہوگئیں ہیں ان میں پیک شدہ اور لیبل شدہ کھانے کی اشیاء جیسے چاول ،آٹا، پنیر اور دودھ ، دہی شامل ہیں، جن پر 5 فیصد گڈس اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) لگےگا۔


اس طرح 5000 روپے سے زیادہ کرایہ پر لینے والے ہاسپٹل کے کمروں پر بھی جی ایس ٹی ادا کرنا پڑے گا۔ اس کے علاوہ 1000 روپے یومیہ سے کم کرایہ پر لینے والے ہوٹل کے کمروں پر 12 فیصد جی ایس ٹی لگا دیا گیا ہے۔ ابھی تک اس پر کوئی ٹیکس نہیں ہےاسی طرح ٹیٹرا پیک اور بینک کی طرف سے جاری کردہ چیک پر 18 فیصد جی ایس ٹی اور اٹلس سمیت نقشوں اور چارٹس پر 12 فیصد جی ایس ٹی لگایا جائے گا۔

ہاسپٹل کے کمروں پر بھی جی ایس ٹی ادا کرنا پڑے گا۔ اس کے علاوہ 1000 روپے یومیہ سے کم کرایہ پر لینے والے ہوٹل کے کمروں پر 12 فیصد جی ایس ٹی لگا دیا گیا ہے۔ ابھی تک اس پر کوئی ٹیکس نہیں ہے

تاہم، روپ ویز اور بعض سرجیکل آلات کے سامان اور مسافروں کے ٹرانسپورٹ پر ٹیکس کی شرح کو کم کر کے 5 فیصد کر دیا گیا ہے۔پہلے یہ 12 فیصد تھا۔


ٹرک، سامان کی ٹرانسپورٹ کے لئے استعمال ہونے والی گاڑیاں، جن میں ایندھن کی قیمت بھی شامل ہے، پر اب 12 فیصد جی ایس ٹی لگے گا جو اس وقت 18 فیصد ہے

7 views0 comments

Comments


bottom of page