top of page

۔ CEIRکے نظام سے گمشدہ موبائل کی بازیابی اور ذاتی معلومات کی حفاظت ممکن کریمنگر پولیس کا بیان

کریمنگر: 19 ستمبر 2024


کریمنگر سائبر فورینسک لیب پولیس ٹیم نے جدید CEIR (سینٹرل ایکوئپمنٹ آئیڈنٹیٹی رجسٹر) نظام کا استعمال کرتے ہوئے گمشدہ موبائل فونز کو بازیاب کیا۔ اس مہم میں 25 افراد کے گمشدہ موبائل فونز کو شناخت کرکے انہیں واپس کیا گیا۔

کریمنگر کمشنریٹ کے مختلف علاقوں سے گمشدہ ہوئے موبائل فونز کو سائبر فورینسک لیب کی ٹیم نے CEIR نظام کے ذریعے ٹریس کیا، اور جمعرات کے روز ایک تقریب کے دوران انسپکٹر رمیش نے متاثرہ افراد کو موبائل فونز حوالے کیے۔ انسپکٹر رمیش نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ CEIR ٹیکنالوجی کی مدد سے گمشدہ موبائل فونز کی شناخت پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہو گئی ہے اور اس کے نتائج بھی مثبت ثابت ہو رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس نظام کے ذریعے نہ صرف موبائل فونز کی بازیابی ممکن ہے بلکہ ذاتی معلومات کی حفاظت بھی یقینی بنائی جا سکتی ہے۔ صارفین CEIR پر اپنے موبائل کی تفصیلات رجسٹر کرکے اسے لاک کر سکتے ہیں، اور فون بازیاب ہونے کے بعد اسے آسانی سے ان لاک کیا جا سکتا ہے۔ انسپکٹر رمیش نے مزید کہا کہ CEIR نظام کو گزشتہ سال اپریل 2023 میں متعارف کرایا گیا تھا اور اب تک اس کے ذریعے 1035 گمشدہ موبائل فونز کی شناخت کر واپسی کی جا چکی ہے۔ اس تقریب میں سائبر فورینسک لیب کے انسپکٹر رمیش، ایس آئی ناگراجو، اور دیگر افسران و عملہ نے شرکت کی۔

111 views0 comments

Comentarios


bottom of page