Every person who has completed 18 years of age should be included in the list of voters.
کریم نگر ( اے بی نیوز اردو )
18 سال عمر مکمل کرچکے ہر شخص کا نام فہرست رائے دہندگان میں شامل کیا جائے ۔ ضلع کلکٹر آر وی کرنن کا بیان ۔
ریاستی الیکشن کمیشن کے ہدایات کے مطابق مراکز رائے دہی وویکا نندا کالج ، الگنور ضلع پریشد ہائی اسکول میں اندراج رائے دہندگان کیلئے منعقدہ خصوصی مہم کا بروز ہفتہ ضلع کلکٹر آر وی کرنن نے جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر مرکز رائے دہی میں نئے رائے دہندگان ، 18 سال عمر مکمل کرچکے افراد کے علاوہ معذورین اور ٹرانس جنڈر کے ناموں کی شمولیت کیلئے درخواستیں موصول کی جائیں ۔ بی ایل او گھر گھر سروے کے ذریعہ رائے دہندگان میں شعور بیدار کریں ۔ فوت ہوچکے افراد کے ناموں کو فہرست رائے دہندگان سے حذف کیا جائے ۔ اس موقع پر آر ڈی او آنند کمار ، تحصیلدار سدھاکر ، کنکیا ، بوتھ لیول آفیسر و دیگر نے شرکت کی ۔
Comments