top of page

133 مستفید میں جملہ ایک کروڑ 33 لاکھ 15 ہزار 428 رقم کے کلیانہ لکشمی شادی مبارک چیکوں کی تقسیم ۔

Updated: Sep 6, 2022

Distribution of Kalyana Lakshmi Shadi Mubarak checks worth 1 crore 33 lakh 15 thousand

428 among 133 beneficiaries.




کریم نگر ۔ 5 ستمبر 2022

بروز پیر ضلع پریشد کانفرنس ہال میں کریم نگر اربن ، کتہ پلی منڈل کے مستقر 133 افراد میں کلیانہ لکشمی شادی مبارک چیکوں کی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔ اس پروگرام میں وزیر برائے بہبود پسماندہ طبقات و سیول سپلائیز گنگولا کملاکر نے ریاستی پلاننگ کمیشن نائب صدر بی ۔ ونود کمار کے ہمراہ شرکت کی ۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی کے سی آر نے تلنگانہ کی لڑکیوں کی شادی کیلئے والدین کو مالی مدد فراہم کرتے ہوئے راحت پہنچانے کے مقصد سے کلیانہ لکشمی شادی مبارک اسکیم کو متعارف کیا ۔ اپنے لڑکیوں کے بہتر مستقبل کیلئے اپنے سے اعلی گھرانے میں لڑکی کی شادی والدین کا خواب ہوتا ہے شادی کے اخراجات کیلئے کئی افراد اپنے اراضی و مکان تک کو فروخت کرنے پر آمادہ ہوجاتے ہیں اور کئی قرض میں مبتلا ہوجاتے ہیں ۔ کے سی آر کے متعارف کردہ کلیانہ لکشمی شادی مبارک اسکیم کے ذریعہ لڑکیوں کی شادی کیلئے والدین کو مدد فراہم ہورہی ہے ۔ اس موقع پر 133 مستفید افراد میں کلیانہ لکشمی شادی مبارک کے جملہ ایک کروڑ 33 لاکھ 15 ہزار 428 رقم کے چیک تقسیم کئے گئے ۔ ریاستی پلاننگ کمیشن کے نائب صدر بی ۔ ونود کمار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ دور میں لڑکیوں کی پیدائش پر والدین رنج میں مبتلا رہتے ، تحریک تلنگانہ کے وقت ہی کلیانہ لکشمی اسکیم کے متعلقہ خیال سازی کی گئی ۔ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد اس اسکیم کی کامیاب عمل آوری کے اقدام کئے گئے ۔ علاوہ ازیں متعدد اسکیمات کو روبہ عمل لایا گیا ۔ تنہا خواتین کیلئے وظیفے کی فراہمی کی جارہی ہے ۔ اس پروگرام میں مئیر سنیل راؤ ، ضلع پریشد صدرنشین وجیا ، سوڈا چئیرمین راماکرشنا راؤ ، میونسپل وائیس چئیرمین سواروپارانی ، کتہ پلی میونسپل چئیرمین ردراراجو ، کارپوریٹروں ، عوامی قائدین ، تحصیلدار سدھاکر ، عہدیداروں و دیگر نے شرکت کی ۔

56 views0 comments

Commenti


bottom of page